کینیا، مالڈووا اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کا تعزیتی پیغام
May ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مختلف ممالک کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/دنیا: کینیا کے وزیر خارجہ: اس مشکل وقت میں ہماری تمام ہمدردی اور دعائیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ: صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی رحلت پر میں تمام متاثرین کے خاندانوں اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مالڈووا کی وزارت خارجہ: مالڈووا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور دیگر ساتھیوں کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔