آرمینیا میں صدر ایران کا سوگ
May ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی.
سحر نیوز/دنیا: جمہوریہ آرمینیا کی قومی اسمبلی نے آج اپنے اجلاس میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی یاد میں جو اتوار کو طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
کل بروز پیر آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اس ملک کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا تھا ۔
اس پیغام میں پاشینیان نے کہا تھا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتا ہوں اور ہم اس مشکل وقت میں طاقت و توانائی اور استحکام کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔