امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
امریکی وزیرجنگ نے ایک بار پھرشمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ پیونگ یانگ کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی کارروائی سمیت سبھی آپشن میز پر موجود ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کی سابق مشیر نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے صدر ٹرمپ کی تقریر کونامناسب اور حد سے زیادہ انتہا پسندانہ قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے جواب میں نیوکلیئر پروگرام کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔
کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
میزائل اور جوہری تجربات پر عالمی ردعمل اور امریکی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی قیادت کو اپنے خلاف فوجی آپشن کی بات کرنے کی ہمت بھی نہیں کرنے دیں گے۔
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائلی تجربے کے کچہ ہی گھنٹے بعد ہیونمو دو بیلسٹک میزائل فائر کر دیا- در ایں اثنا جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعیناتی کا مخالف ہے
شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر جاپان کو ڈبو دیں گے جب کہ امریکا کو راکھ اور اندھیرے میں بدل دیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے شمالی کوریاکے خلاف امریکا کے ذریعے پیش کئے گئے مسودہ قرارداد پر بحث و مباحثے کے بعد متفقہ طور پر پیونگ یانگ پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے