Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • کوریا: جنگ چھیڑنے پرامریکہ کوسخت جواب دیا جائے گا

شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو سخت انتباہ دیا ہے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا حالیہ بیان جنگ کا واضح اشارہ ہے جب کہ امریکی اقدامات کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب کے بعد ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ابھی شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا بیان سنا ہے، اگر وہ ’’چھوٹے راکٹ مین‘‘ کی سوچ کے حامی ہیں تو یہ زیادہ عرصے تک ہمارے درمیان نہیں ہوں گے۔

امریکی صدر کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ امریکی اقدامات کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے، ہم امریکی بموں کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کے باہر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پہلے امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر کے سوال کا جواب بھی وقت آنے پر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ہم امریکا کی وجہ سے ایٹمی تجربات کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود ایٹمی تجربات کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

ٹیگس