فوٹو گیلری
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورینیم کو بیس فیصدتک افزودہ کرنے کی مکمل توانائی رکھتا ہے اور جب چاہے وہ بیس فیصد تک یورینیم افزودہ کرسکتا ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری ہے اور ایران جب چاہے تین سو کلو تک افزودگی کی بندش کو نظر انداز کر کے ہر سطح پر یورینیئم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ہم نے مکمل منطق کے ساتھ اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھایا ہے اور اسی بنیاد پر امریکہ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو برتری حاصل ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگر ایٹمی معاہدہ شکست سے دوچار ہوتا ہے تو اس کے نتائج سخت ہوں گے اور ایران ماضی سے کہیں زیادہ توانائی کے ساتھ اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو کے کام میں برطانیہ نے امریکہ کی جگہ لے لی ہے۔
ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اوسلو میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش سے ملاقات اور گفتگو کی ۔