Oct ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۷
اگر کوئی حقیقت بین صاحبِ عقل ودانش و فہم و فراست صحیفہ سجادیہ کو تعصب کی عینک کے بغیر دیکھے تو اُس پر یہ حقیقت عیاں ہو جاتی ہے کہ یہ دعائیں کسی عام فرد کا کلام نہیں ہے کیونکہ صحیفہ سجادیہ کی دعاؤں کے جملات خود ہی اس حقیقت کی طرف رہنمائی کرتے ہیں کہ یہ جعل سازوں کے اوہام سے برتر و بالاتر ہے کیونکہ اس کے اسلوب بیان اور دعاؤں کے مفاہیم ومعارف سے واضح ہوتا ہے کہ : یہ کلام مخلوق کے کلام سے برتر اور خالق کے کلام سے کمتر ہے؛ یہی وجہ ہے کہ بعض اہل سنت علماء نے بھی صحیفہ سجادیہ کی عظمت کا اقرار کیا۔