سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس میں اپنی سالانہ تقریر میں ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
ہندوستان میں دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے۔
مالدیپ کے صدر محمد معزو نے ایک اجتماع میں کہا ہے کہ 10 مئی کے بعد کوئی ہندوستانی فوجی مالدیپ میں نظر نہ آئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کی سلامتی کسی بھی ملک پر منحصر نہیں ہے۔
پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ان سے عہدے کا حلف لیا۔
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یوکرین کے صدر نے ایک بیان میں کیف کے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ اس ملک کے میزائل دفاعی نظام کی ترسیل میں مزید لیت و لعل سے کام نہ لیں۔
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے تمام حملہ آور ڈرون طیاروں کو تباہ کردینے کی خبر دی ہے۔
گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں صدر سید ابراہیم رئیسی کی تجاویز پر خاص تاکید کی گئی۔