Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نئےہجری شمسی سال کے موقع پر امن و امان اور اخوت و انسانیت سے معمور دنیا کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے نئے ہجری شمسی سال چودہ سو چار کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دوبارہ گردش ایام میں اپنی قدر و اہمیت کو مزيد بڑھائيں گے۔  صدر ایران نے نوروز اور شب قدر کو ایک نور کی دو کرنیں اور ایک حقیقت کے دو جلوے قرار دیئے اور کہا کہ ہم ان شبوں میں بیدار رہتے ہيں تاکہ روح کو پاکیزہ کرکے ایک نئے انسان میں بدل جائيں اور نئے دن میں اپنے لئے مقدر روزی کو حاصل کريں لیکن آج ہم جہاں ہیں یہی ہماری قدر و قیمت نہيں ہے بلکہ ہماری قدر اور ہمارا مقدر اس سے کہيں بالا و اعلی ہے ۔ صدر ایران نے نوروز کے اپنے پیغام میں زور دیا ہےکہ ہم قومی اتحاد کے ذریعے اپنے عزیز وطن کو اپنے عقائد و جذبے اور عوام کے عزم کے سہارے برائيوں اور ظلم و جور کے سائے سے بھی دور رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منظور شدہ طویل مدتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے اور پڑوسی ملکوں اور ان کے بعد دنیا کے دوسرے ملکوں سے تمام شعبوں میں درست تعاون اور رابطہ ہماری ترجیحات میں ہے تاکہ امن و امان ، اخوت و انسانیت سے معمور دنیا کی تعمیر کی جائے جو قتل عام اور بھیانک جرائم پیشہ افراد کی ریشہ دوانیوں سے دور ہو ، ہم نئے سال میں اس مقصد کی تکمیل کی کوشش کریں گے۔

ٹیگس