ٹرمپ کے خط کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا: عراقچی
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا ہے کہ امریکی صدر کے مراسلے کا جواب اس وقت تک نہیں دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو یریوان کے دورے پر ہیں، اپنے آرمینین ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ایران کا جواب مکمل ہو رہا ہے اور مناسب وقت پر امریکہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب مناسب راستوں اور طریقوں سے دیا جائے گا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ جبکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے، فوجی دھمکیاں دے رہا ہے اور معاشی پابندیوں سے ہمیں نشانہ بنا رہا ہے، ایسی صورت میں براہ راست مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے ممکنہ سوالات کا جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے اور اس کا منہ بولتا ثبوت یورپی ٹرائیکا اور دیگر ممالک کے ساتھ ہماری گفتگو ہے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں ممکنہ سوالات کے بارے مذاکرات کی میز چھوڑی ہے نہ چھوڑیں گے۔