عید کے مبارک موقع پر ایران کے صدر کی پاکستان کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو
Mar ۳۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیراعظم پاکستان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ایک ایسا عام موقع ہوتا، جو مسلم اقوام کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لے آتا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عظیم عید الفطر کی برکات سے استفادہ کرتے ہوئے ہم مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط بناکر فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں ٹھوس اور پائيدار موقف کی تشکیل میں کامیاب ہوں گے۔