دنیا بھر میں مسلمانوں نے شب قدر کے مخصوص اعمال انجام دیئے اور ساری رات دعا و عبادت پروردگار میں بسر کی
اسلامی حمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماہ مبارک رمضان کی تیسئیویں شب کو مسجدوں میں شب قدر کے مخصوص اعمال کئے گئے۔
روایتوں اور احادیث کے مطابق ماہ مبارک رمضان کی تیئیسویں شب ، شب قدر ہے جو تمام راتوں سے بہتر ہے اور اس شب کئے جانے والے نیک اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہتر ہیں اور اسی رات لوگوں کے مقدر لکھے جاتے ہيں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے لوگ ماہ مبارک رمضان کی با برکت شبہائے قدر میں مسجدوں اور دیگر مذہبی مقامات خاص طور پر مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام اور قم میں معصومہ قم کے روضوں نیز قم میں واقع مسجد جمکران میں شبہائے قدر کے خاص اعمال بجا لاتے ہيں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی ماہ رمضان کی تیسری شب قدر کو تبریز Tabriz یونیورسٹی کی مسجد میں انجام پانے والے اعمال میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں صدر ایران نے اتحاد و یکجہتی کو دشمن کی شکست اور اسلامی امت کی فتح کی اہم وجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ قرآن مجید کی تعلیمات میں بھی شامل ہے۔ صدر پزشیان نے کہا کہ مسلمانوں میں اتحاد ، قرآنی تعلیمات میں سے ہے اور ہم اس اصول سے اپنے دشمنوں کو شکست دے سکتے ہيں اور ہمارے دشمن ، ہمارے سامنے کسی بھی طرح کی رکاوٹ کھڑی نہيں کر پائيں گے۔