ایران کے صدر کا دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں کو عید فطر کے موقع پر پیغام
Mar ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عوام کو مسلمانوں کے عظیم جشن عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عید الفطر کے موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے نام ایک پیغام میں کہا: عید الفطر مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور مذہبی اور سماجی بندھنوں کی مضبوطی کا مظہر ہے اور ایسا وقت ہے جب رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مخلصانہ دعائیں ثمر آور ہوتی ہیں۔

اس پیغام میں صدر پزشکیان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں سے بھری اس عید کی برکتوں سے ہم مسلم اقوام کے درمیان مزید یکجہتی، اسلامی ممالک کے درمیان امن و استحکام کے قیام اور تمام شعبوں میں تعلقات کی بڑھتی ہوئی وسعت کا مشاہدہ کریں گے۔