مغربی جنین میں صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے آج پیرس میں نئے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
اردن اور شام کی سرحد پر واقع امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
غزہ کے شہر خان یونس میں عام شہریوں اور پناہ گزينوں کے خلاف ہوائی اور توپخانے کے حملے بدستور جاری ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی بنیاد تشدد اور امتیازی سلوک پر قائم ہے اور اس غاصب حکومت کی نظر میں بین الاقوامی اصول و قوانین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے جاسوسی نظام کے خلاف اپنی تازہ ترین کارروائی میں جدید گائڈڈ میزائلوں کی رونمائی کردی ہے۔
آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجتالاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری کی امامت میں ادا کی گئی۔ حجتالاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے خطبۂ نماز جمعہ میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں شکست کھا چکی ہے۔
غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں اورغزہ میں شہدا کی تعداد چھبیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
انسانی حقوق کے یورپی مبصرین نےغزہ میں ایک سو بیس اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے۔