Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • رفح پر مصر ہوا سخت، پوری طرح تیار ہيں

ایک مصری اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم رفح کے حوالے سے کسی بھی واقعے کے لیے تیار ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: القاہرہ نیوز ٹی وی چینل نے مصر کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر رفح کی صورتحال سے متعلق تمام وقائع کے لیے تیار ہے۔

اس باخبر اہلکار نے القاہرہ نیوز ٹی وی چینل کو بتایا کہ مصر رفح کی صورتحال پر بغور نگرانی کر رہا ہے اور تمام وقائع کے لیے تیار ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مصری ذرائع نے منگل کی صبح کہا کہ قاہرہ، صیہونی حکومت کے حملے کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین اور رفح علاقے کی سرحد پر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

مصر نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل کے بعد علاقے میں تنازعات کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔

غزہ پٹی کے جنوب میں رفح پر صیہونی حکومت کے حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔

نیتن یاہو کی جانب سے اس شہر کے خلاف کئی ہفتوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد رفح پر یہ پہلا حملہ ہے۔

رفح شہر اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد کی آبادی پر مشتمل ہے۔

ٹیگس