Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۳
تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 تکنیکی خرابی کے باعث بدھ کی صبح گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یوکرائن کے وزیراعظم نے طیارے میں 176 افراد سوار ہونے کی تصدیق کی جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 اہلکار شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ایران، کینیڈا، سویڈن، یوکرائن، برطانیہ اور افغانستان کے مسافر شامل تھے۔ بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔