پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹوکے قتل کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
ہندوستان کی خصوصی عدالت ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتار ابوسلیم سمیت پانچ ملزمان کے خلاف سزا 7 ستمبرکوسنائے گی۔
نیب لاہور نے آج پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بھی طلب کرلیا۔ اس ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کے نئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ’ایون فیلڈ لندن فلیٹس‘ کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو آج طلب کرلیا ہے۔
شریف خاندان کے خلاف نیب نے 4 ریفرنس قائم کرنے کے لیے 2 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دیں، حسین نواز سمیت شریف خاندان کے 3 افراد کو 18 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت جاری جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے بلکہ پاکستان کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں جب کہ میں نے اور پورے پاکستان نے نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں کیا اور جنہوں نے مجھے نااہل کیا وہ خود اہل ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں واپس لانے پر مجھے نااہل کر کے 20 کروڑ عوام کے ووٹ کی تذلیل کی گئی لیکن میں اب گھر بیٹھنے والا نہیں ہوں۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔
آل خلیفہ نے بحرین کے 4 شیعہ علماء کو جنہیں اس ملک کے شعیوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے تعاون کرنے اور اظہار یکجہتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا کل جیل سے رہا کردیا۔