صدر رئیسی نے نیویارک کے دورے کے دوران اٹھائے گئے جوہری مسائل کے بارے میں کہا کہ ایران نے اپنے تازہ ترین بیانات میں قابل اعتماد ضمانتیں فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
بغداد کے گرین زون علاقے پر چار راکٹوں سے حملے ہوئے ہیں۔
صدر دھڑے کے حامی عراق کے صوبہ بصرہ اور ذی قار کے گورنریٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور جھڑپوں کے بعد دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر دھڑے کے حامیوں نے پارلیمانی اجلاس تشکیل دیئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرین زون میں وسیع پیمانے پر اجتماع کیا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی حمزہ سید الشہدا یونٹ نے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ڈرون اور پوائنٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
عراق کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ان کا ملک ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سیکورٹی- انٹیلی جنس مذاکرات کو سیاسی سطح پر لانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
عراقی کی پارلیمنٹ مجلس النواب کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور اس معاملے پر بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں ارکان سےووٹنگ کی اپیل کی ہے۔
عراقی فوج اور داعش کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں داعش کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
ساٹھ لاکھ سے زائد زائرین اٹھائیس صفر کی عزاداری کے موقع پر نجف اشرف پہنچے اور رسول خدا و امام حسن کا سوگ منایا ۔
عراق میں شیعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ عراقی سیاسی گروہوں میں رواں ہفتے کے دوران پارلیمانی اجلاس کی تشکیل کے بارے میں مفاہمت ہوگئی ہے۔