خرابی موسم کی وجہ سے بغداد ہوائی اڈے کی پروازیں معطل
Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
بغداد ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ خراب موسم اور حد نگاہ میں کمی کے باعث پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی خبررساں ایجنسی نے خبردی ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ خراب موسم اور حدنگاہ میں کمی کے باعث پروازوں کی آمد و رفت وقتی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سبھی مسافروں اور ہوائی کمپنیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس ہوائی اڈے پر سبھی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
بغداد ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تا اطلاع ثانوی سبھی پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔
چند روز قبل بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے نجف اشرف اور بغداد کے ہوائی اڈوں کی پروازوں کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔