Jan ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق میں امریکی دہشتگردوں کے ایک اور کاروان کو سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاروان اپنے ہمراہ لاجسٹک اور فوجی سازوسامان لے کر جا رہا تھا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شفق نیوز کے مطابق بغداد کے علاقے التاجی میں امریکی فوجی کاروان سڑک کنارے لگی بارودی سرنگ کا شکار ہوا، اس دھماکے میں ممکنہ طورپر ہوئے جانی نقصان کی خبر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوجیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد عراقی میں ہر ہفتے اور بعض اوقات ایک ہی دن میں کئی بار امریکی فوجی کاروان سڑک کنارے لگی بارودی سرنگوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

امریکی فوجی کاروان کویت یا الولید کی غیرقانونی گزرگاہ سے عراق کے صوبے نینویٰ میں داخل ہوا، کاروان میں عراق کے اندر موجود عراقی فوجیوں کے لئے ضرورت کا عسکری سامان لدا ہوا تھا۔

امریکی فوج اپنے کاروانوں کو سڑک کنارے لگے بموں سے بچانے کے لئے مقامی عراقی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کا بل منظور کیا تھا تاہم امریکی دہشتگرد مختلف عناوین کے تحت اب بھی اس ملک میں رہنے پر مُصِر ہیں۔

ٹیگس