Jan ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

شمالی عراق کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کورمور گیس فیلڈ کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سلیمانیہ کے شہر چمچمال میں واقع کورمور گیس فیلڈ میں آج صبح ایک زوردار دھماکے آواز سنی گئی ۔ میڈیا رپوٹوں کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس گیس فیلڈ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
کردستان ٹوئنٹی فور چینل نے اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک راکٹ مذکورہ گیس فیلڈ کے قریب گرا۔
کورمور گیس فیلڈ عراق کے بجلی گھروں کے لیے مائع گیس فراہم کرنے اور مقامی باشندوں کی گیس کی ضروریات کو پورا کر نے والی سب سے بڑی گیس فیلڈ ہے۔ 
مذکورہ گیس فیلڈ کو اس سے قبل بھی متعدد بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ 

ٹیگس