سحر نیوز رپورٹ
عراق میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھرپور ساتھ دینے پر ایران کی قدردانی کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی سے وابستہ النجباء تحریک کا امدادی کاروان ایران کے سرحدی شہر مہران کے راستے ملک میں داخل ہوا۔یہ امداد سیلاب سے متاثرین کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔
نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ مارچ دو ہزار چودہ سے عراق و شام پر امریکی اتحاد کے ہونے والے حملوں میں بارہ سو ستّاون عام شہری مارے گئے ہیں۔
عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے مداخلت پسندانہ بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت بغداد سے امریکی سفیر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اپنے خلاف امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے ردعمل میں حکومت عراق سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفیر کوطلب کرے۔
عراق کی تحریک نجباء کے ترجمان شیخ اکرم الکعبی نے اعلان کیا ہے اس تحریک پر پابندی عائد کرنے کا امریکی اقدام ، نفسیاتی جنگ ہے اور اس سے حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی-
امریکہ عراقی سیکورٹی فورس کے دستوں کو داعش کے کنٹرول والے علاقوں پر حملے نہیں کرنے دے رہا۔