فلسطینیوں نے واشنگٹن میں عربوں کی غداری اور خیانت کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسنیپ بیک میکانیزم کو فعال بنانے کے لئے امریکی کوششوں کو ناکام اور لاحاصل قرار دیا ہے۔
امریکی دباو پر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے والے خیانت کاروں کے خلاف عالمی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فلسطینی گروہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اقدام کو ملت فلسطین اور فلسطینی کاز سے خیانت قرار دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے معاہدے پر ہونے والے دستخط کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ امریکہ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو جلد ہی تسلیم کر لے گا۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اویگیدور لیبرمین نے وائٹ ہاوس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان معاہدے پر ہونے والے دستخط اور اس معاہدے کے خلاف غزہ سے فائر ہونے والے میزائلوں اور راکٹوں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بحرین اور عرب امارات نے فلسطینی عوام کی امنگوں کا خون کرتے ہوئے آج وہائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے پر دستخط کئے۔
فلسطینی عوام نے آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کر کے عرب امارات اور بحرین کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سازشی معاہدے کی مذمت کی۔
وہائٹ ہاوس میں سازشی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں میں ہونے والے راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ انتہائی عاجزی اور بے بسی کے عالم میں الیکشن کے موقع پر فوٹو سیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔