Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر پاکستان کے وزیراعظم کی تنقید

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق عمران خان نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔انھوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کا ہے اور صیہونی حکومت نے اس پر قبضہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی ایک بیان میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کو حرام قرار دینے پر مبنی عالمی علما یونین کے فتوے کی حمایت کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اقدام کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

ٹیگس