Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۲۳:۴۵
شام: گزشتہ روز عید الفطر کے موقع پر بنت علی، ثانی زہرا، عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے حرم مبارک میں نماز عید برپا کی گئی جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔ شک نہیں کہ اس نماز عید کو حرم زینبی کا دفاع کرنے والے (مدافع حرم) شہیدوں اور مجاہدوں کے خون کا صدقہ کہا جا سکتا ہے۔ اسی لئے شامی عوام نماز عید کے بعد اپنے شہیدوں کی قدر دانی کے لئے انکی قبور پر حاضر ہوئے اور فاتحہ خوانی کی۔