لبنان پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غاصب حکومت کے توپخانے نے بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد شہید ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر کیا گیا تھا۔
ہندوستان کے زیرانتطام لداخ میں بھی بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر احتجاج کیا اور اسرائیل و امریکا کی دہشت گردی کی مذمت کی۔
غاصب اسرائیل جنگی جنون میں بے لگام ہو گیا، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پر بھی فضائی حملہ کر دیا ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک کے دورے پر امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور لبنانی عام شہریوں کے قتل عام پر یورپی ممالک کیوں خاموش ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔
دہشتگرد صیہونی حکومت نیل سے فرات تک کے علاقوں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو مزاحمتی محاذوں نے ڈٹ کر اس کا مقابلہ کیا اور غاصبوں کا خواب پورا نہیں ہونے دیا۔ تفصیلات ویڈیو میں دیکھیے۔
ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ شہید نصر اللہ کا خون صیہونی حکومت اور اس کے حکام کو لے ڈوبے گا۔
دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کی جنگی کابینہ کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے پر اتفاق کئے جانے کے چند گھنٹے بعد، اسرائیلی حکومت نے بیروت کے نواحی علاقوں کو سات بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔