Apr ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • نتن یاہو آگ سے کھیل رہے ہیں، تل ابیب کے لئے خوفناک، صیہونی جنرل

صیہونی فوج کے آپریشن کمان کے سابق سربراہ "یسرائیل زیو" نے کہا ہے کہ شام کے جنوبی علاقوں میں جھڑپیں، اسرائیل کو نئی جنگ میں کھینچ رہی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: یسرائیل زیو نے کہا کہ شام میں ایک غیرضروری سیکورٹی پٹی پر قبضے کے نتیجے میں، صیہونی فوج کو جلد یا بدیر شام کی مقامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ان سیاسی راہ حلوں کے تلاش میں نہیں جس سے اسے سیاسی تحفظ فراہم ہو اور ماضی کی سرحدوں پر واپس جائے، بلکہ تل ابیب نئے علاقوں پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔

صیہونی فوج کے آپریشن کمان کے سابق سربراہ "یسرائیل زیو"

قابل ذکر ہے کہ دمشق پر نام نہاد تحریر الشام گروہ کے قابض ہوجانے کے بعد، صیہونی حکومت نے شام کی زیادہ تر فوجی تنصیبات کو تباہ اور جنوبی علاقوں پر ناجائز قبضے میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی مزاحمتی فورسز ان علاقوں میں اس کا مسلحانہ مقابلہ کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

 

ٹیگس