شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کی ھمہ جانبہ حمایت اور اس کی مدد کر رہا ہے۔
یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون دشمن کا گیارہواں ڈرون ہے جسے مار گرایا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے چار اہم اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ میں ایک کارروائی کر کے کئی بکتر بندگاڑیوں ، ٹینکوں ، بلڈوزروں کو تباہ اور کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔
انصار اللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں میں ایک سو نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دہشتگرد اسرائیل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں۔