صیہونی جارحیت میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے
Apr ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت میں دو لبنانی شہری شہید ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے آج جنوبی لبنان میں زبقین کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں دو افراد شہید ہوئے۔ اس سے قبل المیادین ٹی وی چینل نے جنوبی لبنان میں شہر صیدا میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حملے کی خبر دی تھی جس میں کئی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے تھے۔ ستائیس نومبر سن دو ہزار چوبیس کو فائربندی کے ہونے والے سمجھوتے کے بعد سے اسرائیل مختلف بہانوں منجملہ حزب اللہ لبنان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔