نیل سے فرات تک نیتن یاہو کا شیطانی منصوبہ؛ ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت
ایران نے صیہونی حکومت کے فسطائی ارادوں کو روکنے کے لئے ٹھوس بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے جرائم پیشہ وزیر اعظم کی جانب سے گریٹر اسرائیل کے نظریئے کے بیان کو غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ ارادوں کا غماض قرار دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پیشہ وزير اعظم نے جو جنگی جرائم یہ اعتراف ہے کہ وہ نیل سے فرات تک شیطانی منصوبے کی تکمیل کے لئے ایک بڑے تاریخی اور مذہبی مشن پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے پتہ چلتا ہے کہ جرائم پیشہ صیہونی سیاستداں، علاقے کے اسلامی ملکوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی اورسبھی اسلامی حکومتوں کو چاہیے کہ اس خطرناک جارحانہ بیان کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کے منشور اور سبھی بین الاقوامی قوانین کے منافی اس منصوبے کی مذمت اور اس کی روک تھام کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی وحشیانہ نسل کشی روکنے کے لئے بلاتاخیر اقدام اورصیہونی حکام کا ان کے جرائم پر مواخذہ کرے۔