Apr ۰۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • عرب حکومتوں اور پڑوسی افریقی ممالک کو الحوثی کا مشورہ، ہماری استقامت نےٹرومین جہاز کو بحیرہ احمر سے بھاگنے پر مجبور کر دیا

یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے امریکہ کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری موئثر جنگی کاروائیوں کے باعث دشمن کا ٹرومین جہاز بحیرہ احمر کے شمال میں سب سے دور نقطے کی طرف بھاگ نکلا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی دشمن فلسطینی قوم کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جب کہ بین الاقوامی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن نے پچھلے کئی مہینوں سے غزہ کے باشندوں کو بھوکا مارنے کے لئے ایک طرف خوراک اور ادویات کی ترسیل پر پابندی لگا رکھی ہے تو دوسری طرف وہ ان کے خیموں اور تباہ شدہ گھروں پر امریکی بم گرا رہا ہے۔

الحوثی نے واضح کیا کہ اسرائیلی دشمن امریکہ کی حمایت سے غزہ میں وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور امریکہ اس رژیم کو فلسطینی خواتین اور بچوں کو قتل کرنے کے لیے ممنوعہ ہتھیار فراہم کرتا ہے۔انہوں نے امریکہ کی فوجی ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرومین جہاز بحیرہ احمر کے شمال میں سب سے دور نقطے کی طرف بھاگ نکلا ہے، تاہم امریکی اور صیہونی جہازوں کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری ہیں۔us

یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف آپریشن جاری ہے، تاہم اس رژیم نے بحیرہ احمر، باب المندب، خلیج عدن اور بحیرہ عرب سے اپنی بحری آمدورفت مکمل طور پر روک دی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ کشیدگی میں ہمیں بالادستی حاصل ہے اور امریکہ اپنی شکست تسلیم کر چکا ہے۔

الحوثی نے کہا کہ ہمیں عرب حکومتوں اور پڑوسی ممالک سے کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ انہوں نے فلسطین سے خیانت کی ہے۔ ہم عرب حکومتوں اور پڑوسی افریقی ممالک کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کے ساتھی بننے کی حماقت نہ کریں۔

ٹیگس