Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں: شفقت علی خان

پاکستان کے ترجمان وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کی دراندازی میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری شدہ بیان میں درج ہے کہ پاکستان کی حکومت فلسطین کے مختلف علاقوں بالخصوص غزہ پر غاصب صیہونیوں کی مسلسل دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ شفقت علی خان کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں نے ایسے وحشیانہ انداز میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی خواتین، بچوں، طبی اور امدادی کارکنوں کی جان لی ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صیہونیوں نے وحشیانہ اور غاصبانہ رویے کا ایک نیا باب کھول کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان  کے بیان میں موراگ کوریڈور سمیت مزید فلسطینی سرزمینوں پر ناجائز قبضے میں اضافہ، جبالیا میں اقوام متحدہ کے طبی مرکز کی تباہی جہاں 700 فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے اور قبلہ اول مسجد الاقصی پر عید الفطر کے ایام میں دراندازی کو صیہونیوں کے توسیع پسندانہ اور مجرمانہ رویے کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔ شفقت علی خان نے عالمی برادری سے بے گناہ فلسطینیوں کے جان کی حفاظت اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ قدم اٹھانے کی اپیل کی۔

ٹیگس