غزہ کے النصیرات کیمپ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دوسو دس ہو گئی ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ ترقی پذیر اسلامی ممالک کے گروپ ڈی ایٹ کے اجلاس میں موجود تمام اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
فلسطین کے معصوم بچوں کے خلاف قتل و گرفتاری سمیت مجرمانہ اور بہیمانہ اقدامات کی پاداش میں اقوام متحدہ نے غاصب صیہونی ٹولے کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی ٹھکانے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ میں آنروا کے ایک اسکول پر جارح صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ جس میں چالیس عام شہری شہید ہوگئے
اقوام متحدہ نے جمعرات کو غزہ میں بچوں کے خلاف جاری جنگ و جارحیت پر سخت خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غزہ کے سارے بچے غذائی سلامتی سے محروم ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جہاں اب شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار پانچ سو چھیاسی ہو گئی ہے۔
حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے صیہونی حکومت مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اپنے فوجیوں کا انخلا نہیں چاہتی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی 55 فیصد عمارتیں بین الاقوامی اداروں کی بےحسی کی وجہ سے تباہ ہوئیں ہیں۔