Jan ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی؛ یمن کی تحریک انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں صیہونی وحشیانہ جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف ملک کی کارروائیاں غزہ میں اس غاصب حکومت کے جرائم کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک صیہونی حکومت یمن کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گی۔

ٹیگس