فلسطینی بچوں کی قاتل دہشتگرد صیہونی حکومت کی ڈھال بنے امریکا اور برطانیہ، یمن پر کی وحشیانہ بمباری
Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
خبر رساں ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ ترین فضائی حملے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملے کئے ہیں- ان حملوں میں صنعا کے چھے علاقوں پر بمباری کی گئی۔ المیادین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یہ فضائی حملے امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں المیادین کے رپورٹر نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
یمن کی انصار اللہ سے وابستہ میڈیا کے مطابق اس حملے میں صنعا میں ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی آرمی ریڈیو نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ یہ حملے اسرائیل نے نہیں کیے ہیں۔