Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • تلخ اور حسین یادوں کے ساتھ 2024 کا سورج غروب ہوا

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج 2024 کا آخری سورج بہت سی کامیابیوں ، ناکامیوں اور تبدیلیوں کو دامن میں سمیٹے غروب ہو گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: سال 2024ء کئی ایسے واقعات کے ساتھ رخصت ہو رہا ہے جو آنے والے برسوں پربھی اپنے دور رس اثرات مرتب کریں گے۔

سال 2024ء جنگ، امن، سیاست، سماج اورعالمی معیشت کے شعبوں میں کئی اہم واقعات اپنے ساتھ لے کراورغزہ ، لبنان اور شام پر صیہونی جارحیت، غزہ کی تباہ کاریوں اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت ، وزیر خارجہ  امیر حسین عبداللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی شہادت ،حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت، یحیی سنوار کی شہادت، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی شہادت اور غزہ ،لبنان، شام اور یمن میں بڑے پیمانے پر استقامتی مجاہدین اور نہتے اور مظلوم عوام کی شہادتوں اور اسی طرح پاراچنار کے بدستور85 روز سے محاصرے اور پارہ چنار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں دیئے جانے والے دھرنوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس سال جہاں بہت کچھ اچھا ہوا، وہیں عروج و زوال کی بے شمار داستانیں بھی رقم ہوئیں جو آنے والے بہت سے دنوں ، ہفتوں، مہینوں اور برسوں تک موضوع گفتگو بنی رہیں گی۔ اسی طرح 2024 ء کا سورج عالمی افق پر کئی قابل ذکر تبدیلیاں لا کرغروب ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں رسم ہے کہ جب وہاں گردش لیل و نہار ایک سال کے اختتام کے بعد نئے سال( شمسی سال) کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہے تو سبھی ایک معنیٰ اور مخصوص دعا پڑھتے ہیں۔ وہ دعا کچھ اس طرح ہے کہ:

’’اے دلوں اور نظروں کو منقلب کرنے والے، اے شب و روز کی تدبیر کرنے والے، اے حالات بشر اور برسوں کو تبدیل کرنے والے، ہمارے حال کو بہترین حال میں تبدیل فرما دے۔

سحر عالمی نیٹ ورک نئے عیسوی سال 2025 کی اپنے سامعین ،ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس