ہزاروں دہشتگرد اسرائيلی فوجی نفسیاتی مریض، تعداد جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے
Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
گذشہ سال سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے اب تک تیرہ ہزار پانچ سو سے زیادہ صیہونی فوجی نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز سے رجوع کر چکے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: میڈيا ذرائع کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر دو ہزار تیئیس سے اب تک تیرہ ہزار پانچ سو سے زیادہ صیہونی فوجیوں نے، جنگ سے متاثر ہونے کے باعث نفسیاتی بیماریوں کے مراکز سے رجوع کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے متعلقہ شعبے میں ہر ماہ تقریباً ایک ہزار نئے فوجیوں کے نام درج کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان میں سے اکیاون فیصد افراد کی عمر تیس سال سے کم ہوتی ہے اور ان میں سے تینتالیس فیصد ذہنی صدمے سے دوچار ہوتے ہيں-