اسرائیل نے2024 میں بدترین انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین اور غزہ کے خلاف بد ترین جارحیت کی ۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دوہزار پچیس میں فلسطین اور دیگر مظلوم قوموں کی کامیابی کی آرزو کرتے ہوئے گزشتہ برس فلسطین اور غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو بدترین جرائم سے تعبیر کیا۔
پاکستانی وزیراعظم نے نئے عیسوی سال کی آمد کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ نئے سال میں دنیا کی اقتصادی ، سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوگی اور قوموں کو امن و سکون نصیب ہوگا۔
شہباز شریف نے فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے دو ہزار چوبیس میں غزہ کے عوام کے خلاف بدترین انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ہمارے بھائي اور بہن ایسے جرائم کو برداشت کر رہے ہیں جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہيں ملتی ۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں فلسطینی قوم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔