فلسطینیوں کے نئے سال کا آغاز اسرائیلی بمباری سے ہوا
نیا سال شروع ہونے پر بھی شمالی غزہ سے لے کر جنوبی غزہ تک نہتھے فلسطینی، صیہونی دہشتگردی کے نشانے پر رہے اور غاصب صیہونی فوجیوں نے متعدد علاقوں پر اندھا دھند بمباری اورگولہ باری کی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سن 2025 کے آغاز پر بھی غزہ پٹی میں مسلسل قتل عام اور فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس علاقے میں سخت سردی نے صورت حال کو بد سے بدتر بنا دیا ہے۔
میڈيا ذرائع نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں مزید سترہ فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔ صیہونی فوج کے یہ جارحانہ حملے جبالیا اور البریج کیمپ پر ہوئے ہيں ۔
ایسی حالت میں جب غزہ پر مسلسل بمباری اور اس کے نتیجے میں بعض افراد کی شہادت اور سخت سردی نے پناہ گزینوں کی حالت زار اور مصیبب و مشکلات میں سخت اضافہ کردیا ہےغزہ جنگ ایسی حالت میں چار سو ترپنویں دن میں داخل ہوگئی ہے صیہونی فوج غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریبا ایک لاکھ چون ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہيں ۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ، بچے ، میڈیکل عملے کے افراد اور صحافی شامل ہیں ۔
غزہ مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اسرائيل کی رخنہ اندازیوں اور خلاف ورزیوں کے باعث کم سے نئے سال میں بھی آئندہ کچھ دنوں تک جنگ بند ہونے کا کوئی امکان نظر نہيں آرہا ہے۔