امریکہ کی طرح برطانیہ میں بھی فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسلسل اٹھائیسویں ہفتے بھی وسطی لندن کی سڑکوں پر اجتماع کیا۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور عالمی ادارے بدستور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ میں عرب زبان ترجمان نے غزہ کے خلاف وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔
رفح پر جارح صیہونی فوج کے حملے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے ہيں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی دو سو دنوں سے جاری نسل کشی، جارح اسرائیل کو سزا دیئے بغیر جاری و ساری ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس میں سات فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے-
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاہور میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
دنیا کے مختلف ملکوں، تنظیموں اور گروہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے بارے میں قرارداد کی منظوری میں امریکی رکاوٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ویٹو کے حق کا غلط استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے بعض علاقوں پر حملہ کر کے چند نوجوانوں سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل سے صیہونی حکومت پر پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔