بہار میں انتخابی مہم کے آخری گھنٹے
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھے نومبر کو اٹھارہ اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے تشہیراتی مہم آج رات روک دی جائے گی۔
ہندوستان کی تقریبا سبھی سیاسی جماعتوں کے اہم لیڈران بہار میں جمع ہیں اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے مہم چلار رہے ہیں۔

مہم رکنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو عوامی جلسہ کرنےاور ریلی نکالنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
چھے نومبر کو پہلے مرحلے میں اٹھارہ اضلاع کی ایک سو اکیس اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی جس کے لئے ایک ہزار تین سو چودہ امیدوار میدان میں ہیں ۔