یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین پر ایک بار پھر میزائل حملہ کیا
صیہونی ذرائع نے مرکزی مقبوضہ فلسطین خاص طور پر تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ یمن سے میزائل حملہ بتایا گیا ہے ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: مرکزی مقبوضہ فلسطین میں سائرن کی آواز کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں صیہونی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے لگے۔ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد جس طرح سے صیہونی فوج جارحیت جاری رکھے ہے اسی طرح سے یمنی مسلح افواج بھی صیہونیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہے۔
صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن سے بیت المقدس اور تل ابیب کی سمت ایک میزائل فائر کیا گیا جس کے بعد جنوبی الخلیل کے "یطا" علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو اس یمنی میزائل کو تباہ کرنے کی کوششوں کا نتیجہ تھیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے یمن سے میزائل حملے کے بعد بھاگتے صیہونی آبادوں کی ویڈیو فوٹیج بھی شائع کی ہیں۔
صیہونی فوج کےریڈیو نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران یمن سے اسرائیل کی سمت تین میزائل اور ایک ڈرون فائر کئے گئےہیں۔ گزشتہ روس صنعا میں غزہ کی فتح کی ریلی میں بھی یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کے خلاف یمن کے کامیاب آپریشنوں کی تفصیلات بتائی تھی۔