تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا ہے کہ ہم نے جنگ کے دوسر ے ہی دن سے ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کے سفارتی اقدامات کا مشاہدہ کیا جو بہت اہم ہیں۔
نشرہونے کی تاریخ 15/ 11/ 2023
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صیہونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نسل پرست صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنی جرائم جاری رکھتے ہوئے تمام ریڈ لائینیں عبور کر چکی ہے اور اس نے تمام بین الاقوامی اور معاہدوں اور انسان دوستانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے سامنےغزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام اور نسل کشی کو انتالیس دن گزرنے کے بعد بعض یورپی ممالک اور حکام خود کو انسان دوست ظاہر کرتے ہوئے غزہ کے عوام کی حمایت کرنے لگے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام، غزہ کے اسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی بمباری میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
غزہ میں بچوں کے ہسپتال الرنتیسی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس ہسپتال پر صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے بم گرائے ہیں۔
اسپین کی سماجی حقوق کی وزیر آیون بیلارا نے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس غاصب حکومت پر مقدمہ چلائے جانے کی حمایت کی ہے۔