صیہونی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی
Nov ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
صیہونی آباد کاروں نے اسلامی مقدسات کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے، غرب اردن میں ایک مسجد کو نذر آتش کردیا
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی آباد کاروں نے آج شمالی غرب اردن میں واقع سلفیت صوبے میں ایک مسجد کو نذر آتش کردیا اور عبری زبان میں دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھ دیئے-
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ آباد کاروں کے ایک گروہ نے دیر استیا ٹاؤن پر حملہ کردیا اور مسجد کے شیشے توڑنے کے ساتھ ہی اس میں آتشیں مادہ پھینک دیا جس کے باعث مسجد میں آگ کے شعلے اٹھنے لگے-
اس رپورٹ کےمطابق علاقے کے مقامی باشندوں اور شہری دفاع کی ٹیموں کی مدد سے مسجد کے کچھ ہی حصے کو نقصان پہنچا اور آگ پر قابو پالیا گیا-
صیہونی آباد کاروں نے اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں مسجد علی ابن ابیطالب نامی ایک مسجد کو نذر آتش کردیا تھا-