ہندوستان: نئی دہلی میں آتش زدگی، اراکین پارلیمنٹ کی رہائشی عمارت بھی قریب تھی
Nov ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
نئی دہلی میں ہندوستانی پارلیمنٹ سے کچھ ہی دوری پر ممبران پارلیمنٹ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی قومی راجدھانی میں کناٹ پلیس کے بابا کھڑگ سنگھ مارگ پر واقع سندھو اپارٹمنٹس میں بدھ کی رات اچانک آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر گئی۔ اس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ رہائشی کمپلیکس لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کئی ممبران پارلیمنٹ کی سرکاری رہائش گاہ ہے، جو پارلیمنٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں بجلی بورڈ میں آگ لگنے کی بڑی وجہ شارٹ سرکٹ کو بتایا گیا ہے۔ کمپلیکس میں مقیم ارکان پارلیمنٹ اور ان کے عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔