May ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • قاتل صیہونی حکومت میدان جنگ میں ملنے والی ذلت آمیزشکست سے بوکھلا گئی ہے،  رفح پر ہوئے وحشیانہ حملے پر ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مصداق اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر صیہونی حکومت کا حملہ قابل مذمت اور عالمی برادری کے ردعمل کا متقاضی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر وحشیانہ بمباری اور بے گناہ فلسطینی پناہ گزینوں،عورتوں اور بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کردینا انتہائی وحشیانہ جرم ہے لیکن صیہونی حکومت کے ان وحشیانہ حملوں پر اس لئے حیرت نہیں ہوئی کہ یہ حکومت ایک دن انسانی امداد کے انتظار میں کھڑے بے گھر لوگوں پر بمباری کرتی ہے تو دوسرے دن اسپتالوں پر بمباری کرکے زیر علاج مریضوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رفح میں فلسطین مہاجرین کے کیمپوں پر صیہونی حکومت کی بمباری، جنگی جرائم کی مصداق اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت جب بھی میدان جنگ میں ذلت آمیزشکست سے دوچار ہوتی ہے تو جنون آمیز جنگی جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔

 

ٹیگس