غزہ پر جاری وحشیانہ صیہونی جارحیت میں آج بھی کم سے کم دس فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیل کے ایک ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ نے اسرائیلی معیشت اور صیہونیوں کی ذہنی کیفیت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔
صیہونی حکومت کے "آلما" نام کے تحقیقاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے گزشتہ ایک مہینے میں اپنی کارروائیوں قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کےجنیوا دفتر میں ایران کے نمائندہ دفتر نے عالمی صحت کونسل کے ستترویں اجلاس میں فلسطین کو رکنیت دینے کے عالمی ادارہ صحت کے فیصلے کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری نے پاکستانی وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلفون پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکہ میں فلسطین کے حامی مظاہرین طلباء کو ڈگریاں دینے سے انکار کے بعد درجنوں طلباء نے احتجاجاً یونیورسٹی سے واک آؤٹ کیا۔
امریکی سنیٹر برنی سینڈرز نے صیہونی وزیر اعظم کو کانگریس میں مدعو کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔
صیہونی اخبار جروزلم پوسٹ کی ایک رپورٹ میں درج ہے کہ یمن کے حملوں کے نتیجے میں ام الرشراش بندرگاہ کی جسے صیہونی ایلات کہتے ہیں، سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوچکی ہیں۔
عالمی عدالت انصاف میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف دائر کی گئی شکایت کی پیروی کرنے والے ممالک میں اب لیبیا بھی شامل ہو گیا ہے۔
پاکستان میں گذشتہ اٹھارہ دنوں سے رفح میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔