Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • جنرل موسوی : ایران کی مسلح افواج قطر کے ساتھ کھڑی ہے

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے دوحہ پر صیہونی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قطر کو اپنی مسلح افواج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور سعود بن عبد الرحمان آل ثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ دوحہ پر حالیہ صیہونی جارحیت امریکہ سے ہماہنگی کے بغیر انجام نہیں پائی ہے۔

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ قطر کی حکومت، عوام اور مسلح افواج یہ جان لیں کہ اسلامہ جمہوریہ ایران اور اسکی مسلح افواج آخر تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس گفتگو کے آغاز میں میجر جنرل موسوی نے قطر پر صیہونی حکومت کے حملے کو مجرمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی نقطہ نظر سے یہ واقعہ شدیداً قابل مذمت ہے۔

انہوں نے امیر قطر کے ساتھ صدر ایران کی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنے قطری بھائیوں کی حمایت میں کبھی تردید کا شکار نہیں ہوں گی کیونکہ دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان تعلقات ہمیشہ بھائی چارے پر مبنی رہے ہیں اور ہم قطری قوم کو دشمنوں بالخصوص جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

ٹیگس