Dec ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی جرائم کےبارے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی جرائم کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر صہیونی حکومت کے حملوں اور فلسطینی بےگناہ عام شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی پر بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی روکنے اور غاصب حکومت کے رہنماؤں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلانے اور انہیں سزا دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے فلسطین میں نسل کشی پر صہیونی رہنماؤں کی گرفتاری کے حکم پر تمام ممالک کو عمل کرنا چاہئے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ روکا جائے۔ صہیونی حکومت، عالمی عدالت کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم اور قتل عام کو روکنے کے احکام کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے

ٹیگس