-
ٹوکیو اولمپیک ، ایرانی دستہ جاپان روانہ
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۰ٹوکیو اولمپیک میں شرکت کے لیے ایرانی کھلاڑیوں کا دستہ ہفتے کی رات جاپان روانہ ہوگیا ہے۔ ایرانی دستے کی ٹوکیو روانگی کے موقع پر تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پر ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی۔ ایران کے وزیرکھیل اور دیگرعہدیداروں نے ایرانی دستے کو الوادع کہا۔ ٹوکیو اولمپیک میں ایران کا چھیاسٹھ رکنی دستہ حصہ لے گا۔
-
شہید قاسم سلیمانی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح
Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۱ایران کے صدر حسن روحانی نے 15 جولائی 2021 کو ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے فارس کے صدر مقام شیراز میں شہید قاسم سلیمانی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا ، اس موقع پر وزارت اسپورٹس اور نوجوان کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس اسپورٹس کمپلیکس کے ہال میں چھ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
-
گرمانشاہ میں سورج مکھی کے کاشت
Jul ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۵سورج مکھی کا پودا تقریبا تین میٹر تک بڑھتا ہے۔ کرمان شاہ کے شہر سنقر کے کھیت اس پودے کی کاشت کے لئے مناسب ہیں۔ کرمانشاہ میں جہاد کی زرعی تنظیم کے پلانٹ پروڈکشن ڈپٹی ڈاریکٹر نے صوبے میں 1000 ہیکٹر میں سورج مکھی کے پودے کی کاشت کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا۔
-
تبریر میں جشن یوم ازدواج علی (ع)وفاطمہ (س)
Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ایران کے شہر تبریز ائل گلی پارک میں دختران شہید حاج قاسم سلیمانی بریگیڈ کی جانب سے یکم ذوالحجہ یوم ازدواج حضرت امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت اطہار علیہم السلام نے شرکت کی۔
-
امام محمد تقی ع کی شہادت کے موقع پر خادمین بارگاہ رضا ع کی عزاداری
Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۱آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی جانگداز شہادت کے موقع پر مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار ثامن الحجج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علہیم السلام کے روضۂ اقدس کے خادمین امام رضا علیہ السلام کو ان کے فرزند کی شہادت پر پرسہ دے رہے ہیں اور اشک غم بہا رہے اور عزاداری کررہے ہیں۔
-
خورشید دوکوهه کے عنوان سے یادگاری تقریب کا انعقاد
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۴تہران کے اندیشہ ہال میں سردار جاویدالاثر حاج احمد متوسلیان «خورشید دوکوهه» کے عنوان سے 08 جولائی 2021 کو یادگاری تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے سپریم لیڈر کے دفاعی امور میں مشیر جنرل دھقان ، تہران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسن زادہ ، ایرانی پارلیمینٹ میں تہران کے نمائندے محمد کوثری اور دیگر اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔
-
پرانی بسوں کی ریپیرنگ اور تعمیر نو
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲تہران کی بس ٹرانسپوٹ کمپنی نے اپنی بسوں کی تعمیر نو اور مرمت کے لئے بسوں کے معائنے کے بعد بسوں کی ریپیرنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔
-
انواع واقسام کےجدیدترین ہتھیار اوردفاعی آلات سپاہ پاسداران کےحوالے
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۳انواع و اقسام کے جدید ترین ہتھیار اور دفاعی آلات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری دستے صابرین کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور مسلح افواج کے اعلی افسران اور ماہرین بھی شریک تھے۔
-
ایران کے شہر ہمدان کا شہد فارم
Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ایران کے شہر ہمدان میں شہد کی مکھیوں کے ایک فارم میں شہد کی پیداوار کے علاوہ دیگر مصنوعات جیسے ، موم ، پروپولس ، شاہی جیلی تیار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے۔
-
عدلیہ کے سربراہوں کے الوداعی اور استقبالیہ تقریب
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۶پیر 05 جولائی 2021 کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہوں کی الوداعی اور استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی، یاد رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک حکمنامے کے ذریعے حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کو عدلیہ کے سربراہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔