Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۶ Asia/Tehran
  • عدلیہ کے سربراہوں کے الوداعی اور استقبالیہ تقریب

پیر 05 جولائی 2021 کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہوں کی الوداعی اور استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی، یاد رہے کہ  رہبر انقلاب اسلامی نے ایک حکمنامے کے ذریعے حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای کو عدلیہ کے سربراہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔

آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس حکمنامے میں آئین میں مذکور عدلیہ کی ذمہ داریوں پر عمل کے لیے سنجیدہ کوششوں اور اسی طرح تغیر کے رویے اور اصلاحات کی موجودہ دستاویز کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے، عدلیہ کے ادارے میں نئي تکنیکوں کے فروغ، اہم ذمہ داریوں اور عہدوں پر مفید اور جہادی افراد کو متعین کیے جانے، ایماندار ججوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ساتھ ہی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹنے اور عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کو عدلیہ کے نئے سربراہ سے توقعات میں شمار کیا ہے۔

ٹیگس